بالاکوٹ: جیپ کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق

Published On 10 July,2025 08:57 pm

بالاکوٹ: (دنیا نیوز) جیپ کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ پارس میں لوہگی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں فیصل شاہ اور صداقت شاہ نامی دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد مقامی پارس کے رہائشی ہیں۔