کراچی: سعود آباد میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی: سعود آباد میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 60 سالہ باقر کے نام سے ہوئی ہے، حادثے میں موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود شہریوں نے اسے روک لیا، شہریوں نے ٹرک ڈرائیور کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک کو آگ لگا دی۔

حکام کے مطابق ٹرک سیمنٹ کی بوریوں سے لوڈ تھا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے۔