کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور زندگی کا چراغ گل کردیا

Published On 21 July,2025 03:38 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور زندگی کا چراغ گل کردیا۔

منگھوپیر مغل کانٹا کے قریب واٹر ٹینکر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی لاش کو فوری طور پر ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔