کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں تیز رفتار کار تلے کچلے جانے سے راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
شہر قائد میں حادثہ غریب آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی راہگیر تھا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔، متوفی کی عمر 40 سال اور حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے کار سوار کی تلاش بھی شروع کردی۔