خانیوال: (دنیا نیوز) تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ فرید کوٹ میں جہانیاں بائی پاس پر پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار کے غلط یوٹن لینے کے باعث تیز رفتار بس کے نیچے کچلی گئی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی موقع پر دم توڑ گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔