کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے بیٹی جاں بحق، والد سمیت مزید 2 بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔
حادثہ تیزرفتار کے باعث پیش آیا، اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا، والد بیٹیوں کو لیکر سکول سے گھر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آگیا۔