کارکن اڈیالہ جیل جاکر بانی کا گریبان پکڑیں اور بتائیں سب سے بڑے ڈاکو تم ہو: احسن اقبال

Published On 18 August,2025 05:15 am

نارووال: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی کارکنوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن اڈیالہ جیل جاکر بانی کا گریبان پکڑیں، بتائیں سب سے بڑے ڈاکو تم ہو۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جھوٹا الزام لگانے والا آج اڈیالہ جیل میں عبرت کا نشان بن کر پڑا ہے، بانی آج این آر او کی بھیک مانگ رہا ہے، بانی بیرونی طاقتوں کا سہارا لے کر رہائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

احسن اقبال کا مزیدکہنا تھا کہ ان کو نہیں پتہ پاکستان کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلتا، شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلتا۔