27ویں ترمیم کا معاملہ صرف خبروں کی حدتک ہے: بیرسٹرعقیل ملک

Published On 15 August,2025 10:44 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرمملکت برائےقانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم کا معاملہ خبروں کی حدتک ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سےخیبرپختونخوا میں تباہی ہوئی، اس حوالےسے کسی قسم کی سیاست نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نےاین ڈی ایم اے کو ہرممکن مدد کی ہدایت کی ہے، یہ افسوس ناک واقعہ ہے پوری قوم کومتحد ہونا چاہیے، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان کی تصویراشتہارات میں نہ ہونےکی انکوائری ہوگی، مختلف سرکاری ادارے اشتہارات دیتےہیں، قائداعظم کی تصویرکیوں نہیں لگی سارے حقائق سامنےلائےجائیں گے۔

وزیرمملکت برائےقانون وانصاف کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم کا معاملہ صرف خبروں کی حدتک ہے، ابھی تک کسی قسم کےڈرافٹ پرکوئی کام نہیں ہورہا، فی الوقت27ویں ترمیم پرغورنہیں ہورہا،  ہماری اتحادی حکومت ہے تنہا کچھ نہیں کر سکتے۔

بیرسٹرعقیل ملک نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ساتھ ہوگی توآئینی ترمیم ہوگی، اتفاق رائےکےبغیرکوئی بھی ترمیم نہیں ہوسکتی، سیلاب کےحوالے سے سیاسی بیان بازی سے پرہیزکیا جائے، وفاق خیبرپختونخوا حکومت کےساتھ مکمل تعاون کرے گا۔