وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج بھی جاپان میں مصروف دن گزاریں گی

Published On 19 August,2025 09:21 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے دورہ جاپان کے دوران آج بھی مصروف دن گزاریں گی۔

دورہ جاپان کے دوسرے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نیشنل سینٹرل پارک گلوبل ہیلتھ میڈیسن، جاپان انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سکیورٹی اور جاپان انٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کریں گی۔

مریم نواز شریف جاپان میں انٹرنیشنل افیئر کے سینئر وائس منسٹر ماٹسویوٹاکی ہیکو سے رسمی ملاقات بھی کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب ٹوکیو کے علاقے اوچی کوچو،چی یوڈاکو ٹوکیو میں اٹلس ہنڈا کے سی ای او ثاقب شیرازی سے بھی ملیں گی۔

وزیراعلیٰ ہنڈا ہیڈ کوارٹر میں ایلسیا ٹاور کورانو مونٹومیناٹوکو کا دورہ کریں گی، ان کو ہنڈا کے ہیڈ آفس میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

مریم نواز شریف جاپان کی وزارت اکانومی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا بھی دورہ کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی پارلیمنٹیرینز فرینڈشپ لیگ کے چیئرمین سے میٹنگ بھی شیڈول میں شامل ہے، منسٹری آف فارن افیئر جاپان کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔