ملک کے بیشتر علاقوں میں 19 تا 22 اگست مزید بارشوں کی پیشگوئی

Published On 19 August,2025 05:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں 19 تا 22 اگست بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ، بلوچستان میں موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بھی طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

19 سے 22 اگست کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گجرات، فیصل آباد، سرگودھا اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، پشاور، ایبٹ آباد، سوات، دیر، مانسہرہ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

کوئٹہ، زیارت، لورالائی، خضدار اور سبی سمیت کراچی، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

19 سے 22 اگست کے دوران ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے، بلوچستان اور سندھ میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے، سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کسان حضرات فصلوں اور کھلی جگہ پر رکھے سامان کو بارش سے محفوظ رکھیں۔