26 جون تا 19 اگست: بارشوں، سیلاب سے 707 افراد جاں بحق، 967 زخمی ہوئے

Published On 19 August,2025 06:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق 26 جون سے 19 اگست تک 707 افراد جاں بحق اور 967 زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں427 افراد جاں بحق اور 270 زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 165 افراد جاں بحق اور 584 زخمی ہوئے، سندھ میں 29 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 22 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، گلگت بلتستان میں 34 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر میں 22 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے جبکہ اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اب تک 2 ہزار 938 مکانات کو نقصان پہنچا، ایک ہزار 108 مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوئے۔