راولپنڈی:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے کل جمعرات کو رفقاء کی ملاقات کا دن ہے۔
تحریک انصاف کے کوآرڈینیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی، ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹر امجد علی، چودھری افتخار حسین، امین اللہ خان کا نام فہرست میں شامل ہے۔
علاوہ ازیں چودھری نذر، صحافی اسد اللہ خان اور بشارت راجا بھی کل عمران خان سے ملاقات کے لئے آئیں گے۔