کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر اے 53 ہائی سٹار سکول کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، گلستان جوہر بلاک 12 کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11.5 خلیل مارکیٹ اقصیٰ مسجد کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، ڈیفنس فیز 6 بڑا بخاری کے قریب گلی میں کرنٹ لگنے سے 1 شخص جاں بحق ہوا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملیر 15 کے قریب پٹرول پمپ میں آگ لگنے سے جھلس کر 1 شخص جاں بحق ہوا، شاہراہ فیصل، پوسٹ آفس کے قریب کرنٹ لگنے سے 1 شخص جاں بحق ہوا۔
شاہ فیصل کالونی میں دو بھائی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے، 19 سالہ مراد خان اور 10 سالہ سراج کو گھر کے قریب کرنٹ لگا، نیو کراچی گڑھے سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔
ریسکیو حکام کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پر ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی، ڈیفنس فیز 6 میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
ناردرن بائی پاس ، گلشن معمار گڑھے سے ایک لڑکے کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔