اسلام آباد:(دنیا نیوز) یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے جبر پر خاموش کیوں ہے؟
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام ’سیو یاسین ملک ‘کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کی رہائی کی مہم کیلئے کشمیری برادری کی مشکور ہوں، حریت رہنما کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتحانی مہم کی آڑ میں کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، یاسین ملک نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا، حریت رہنما پر جیل میں جسمانی تشدد کیا جاتا ہے۔
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے جبر پر خاموش کیوں ہے؟ بھارتی وزیراعظم مودی اپنی سیاست چمکانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔