کراچی میں بارشوں کے بعد گندا پانی شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا، بیماریاں پھیلنے لگیں

Published On 27 August,2025 02:19 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بارشوں کے بعد گندا پانی شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا۔

شہر میں گندا پانی جمع ہونے سے جلدی امراض کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا، چمڑا ہسپتال میں روزانہ 5 ہزار مریض رپورٹ ہونے لگے، گندے پانی اور کھلے مین ہولز سے فنگل اور بیکٹیریل انفیکشن میں اضافہ ہوگیا، ہوا میں نمی اور گندگی کے باعث بیماریاں بڑھنے کا خدشہ بڑھ گیا۔

واضح رہے کہ کراچی شہر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی تھی جس کے باعث مختلف علاقوں میں مکانوں کی چھتیں گرنے سے متعدد افراد جاں بحق بھی ہوگئے تھے، نارتھ کراچی اور شاہ فیصل کالونی میں کرنٹ لگنے سے کم از کم 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو فون کر کے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا اور ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے سندھ حکومت کو وفاق کی مکمل معاونت کی پیشکش کی تھی۔