ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

Published On 22 August,2025 06:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب، مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 45 فیصد بارش کا امکان ہے، رات میں بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

کشمیر میں رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود اور بارش کا امکان ہے۔

خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، گلگت بلتستان میں رات کے اوقات میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری ، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی ، بنخر، چترال، دیر اور کشمیر سمیت مختلف نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔