اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Published On 21 August,2025 07:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان اور کشمیر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، مری، لاہور، وزیر آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، لکی مروت اور دیگر شہروں میں بھی بادل برسیں گے۔

جنوبی بلوچستان کے ندی نالوں میں بارشوں کے باعث طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں شدید بارشوں کے باعث ہر طرف پانی ہی پانی جمع ہوگیا جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خراب موسم اور متوقع بارش کے پیش نظر آج بھی سندھ بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے مزید بارشوں کے پیش نظر سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔