بلوچستان میں مون سون بارشوں کا نیا سسٹم 22 اگست کو داخل ہوگا

Published On 21 August,2025 07:31 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کا نیا سسٹم کل 22 اگست کو داخل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق 23 اگست سے 26 اگست کے دوران بارکھان، موسیٰ خیل، ہرنائی میں بارش کا امکان ہے، لورالائی، دکی، سبی، ژوب ، شیرانی اور خضدار میں بھی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ کا حکم، 16 دن بعد کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال

محکمہ موسمیات کے مطابق سوراب، آواران، قلات، کچھی، لسبیلہ حب، کیچ میں بھی مو سلادھار بارش کا امکان ہے۔

موسلادھار بارشوں سے مقامی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مسافر غیر ضروری سفر کر نے سے گریز کریں۔