لاہور: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں چشمہ اور کالاباغ بیراج پر نچلے درجے، تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور بید سلیمانکی کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دریائے جہلم کے اہم مقامات اور ملحقہ نالوں میں بہاؤ معمول کے مطابق ہے، دریائے چناب کے اہم مقامات پر بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور دریائے راوی میں بھی بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
پلکھو اور بسنتر نالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہاڑی برساتی نالوں میں کوئی بہاؤ نہیں ہے۔
تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 74 فیصد بھر چکا ہے، عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔