ہلکی و تیز بارش نے ایک بار پھر حیدرآباد کو ڈبو دیا، آدھے شہر میں بجلی سپلائی معطل

Published On 20 August,2025 10:27 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد میں ہلکی اور تیز بارش نے ایک بار پھر شہر کو ڈبو دیا، شاہراہیں، گلی محلے اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

سڑکوں پر جمع پانی کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، کئی کاروباری مراکز میں پانی داخل ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

30 منٹ سے زائد مسلسل بارش برسنے سے انتظامی دعوے ایک بار پھر دھرے رہ گئے، شہر میں حیسکو کا نظام بھی بیٹھ گیا۔

ترجمان حیسکو کے مطابق حیدرآباد میں حیسکو کے 156 میں سے 135 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں، 21 بحال ہیں، حیسکو کے دیگر افسران رابطہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔