پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث سرکاری املاک کو ہونے والے نقصان کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے سرکاری محکموں کو 20 ارب روپے سے زیادہ کا مالی نقصان ہوا ہے، صوبے کے بیس محکموں کی 603 سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔
بٹگرام میں سب سے زیادہ 214 سرکاری املاک تباہ ہوئیں، سوات میں 97، باجوڑ میں 65 جبکہ مانسہرہ میں 58 سرکاری عمارتوں کو نقصان ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 37 سرکاری تعلیمی ادارے، 83 سڑکیں اور 10 پل مکمل طور پر تباہ ہوئے، 226 ایرگیشن چینلز، 68 واٹر سپلائی سکیموں کو نقصان پہنچا۔
محکمہ ایری گیشن کو 10328 ملین، سی اینڈ ڈبلیو کو 3438 ملین روپے کا نقصان پہنچا، محکمہ تعلیم کو 1449 ملین، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو217 ملین کا نقصان ہوا۔