پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بونیر پہنچ گئے۔
شاہد آفریدی نے بونیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا، جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی جبکہ متاثرہ خاندانوں میں نقد رقم اور اشیائے ضرورت تقسیم کی۔
شاہد آفریدی کو ضلع بونیر میں جاری امدادی سرگرمیوں اور پولیس کی جانب سے متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد خان آفریدی نے ویڈیو پیغام میں قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی دل کھول کر مدد کرے ، مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ قوم ایک دوسرےکے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔