ٹانک : (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کا سیلابی ریلوں کے باعث درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق سیلابی ریلوں میں اب تک درجنوں مکانات منہدم ہو چکے ہیں، ایک خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سیلابی ریلا جنڈولہ میں پل بہا کر لے گیا، کوٹ اللہ داد، برہ خیل، کڑی عاشقی کی رابطہ سڑکیں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں۔
ریسکیو 1122 اور مقامی آبادی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہے،زمینی رابطہ منقطع ہونے سے خواتین اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گھروں میں بھی سیلابی داخل ہو چکا ہے۔