دریائے ستلج میں 48 گھنٹے میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

Published On 26 August,2025 06:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) دریائے ستلج میں48گھنٹے کے دوران انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ پیدا ہوگیا۔

سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اضلاع کے کمشنر و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کر دیا، لاہور،ساہیوال، بہاولپور، ملتان اورڈی جی خان کے کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان سے تیسرا رابطہ، ستلج میں پانی کے بہاؤ کی معلومات فراہم کیں

قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، لودھراں کے ڈپٹی کمشنر کو بھی الرٹ جاری کیا گیا، بہاولپور، ملتان اور مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر کو بھی الرٹ جاری کیا گیا۔

ریلیف کمشنر پنجاب نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز و واسا حکام کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا، اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو سٹاک اور ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل کریں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں پیشگی حساس مقامات پر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔