خیبر پختونخوا: بارشیں، سیلاب، مختلف حادثات، 406 افراد جاں بحق، 674 گھر، 18 سکول تباہ

Published On 27 August,2025 02:08 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 406 افراد جاں بحق، 674 گھر اور 18 سکولز مکمل تباہ ہوگئے۔

صوبے میں سیلاب سے جانی اور مالی نقصانات کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثات سوات، لوئر دیر، باجوڑ اور دیگر علاقوں میں پیش آئے، شگر کے پسماندہ علاقہ برالدو میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کا ریلیف آپریشن جاری رہا۔

ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی اشیاء کی ترسیل کی گئی، پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کی متاثرین کی داد رسی کیلئے اسکولی کے علاقے میں آمد، فری میڈیکل کیمپ کا قیام اور امدادی اشیا تقسیم کیں۔