دریائے چناب میں پانی کی تازہ ترین صورتحال

Published On 26 August,2025 05:10 pm

وزیرآباد: (دنیا نیوز) محکمہ انہار نے دریائے چناب میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

محکمہ انہار کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 41 ہزار 21کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 2 لاکھ 23 ہزار 871 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، ہیڈمرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 2 ہزار 620 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 95 ہزار 358 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، خانکی ہیڈ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 1 ہزار 33 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 88 ہزار 30 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ انہار اور دیگر محکمہ جات متوقع سیلاب سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ ہیں۔