قصور انتظامیہ نے انخلا کیلئے رینجرز، فوج اور پولیس کی مدد حاصل کر لی

Published On 26 August,2025 05:01 pm

قصور: (دنیا نیوز) دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، ضلعی انتظامیہ نے انخلاء کے لئے رینجرز ، فوج اور پولیس کی مدد حاصل کر لی۔

ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ ہو گئی، ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 90 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عمران علی نے ریونیو، ہیلتھ، زراعت کے عملہ کو سیلابی علاقوں میں سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

عمران علی نے عملے کی چھٹیاں منسوخ اور انہیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دریا کنارے موجود دیہات متاثر ہو رہے ہیں، دن رات ایک کرکے لوگوں کو نکال رہے ہیں، کل دس اضلاع سے بھی کشتیاں پہنچ چکیں، ریسکیو آپریشن مزید بڑھا رہے ہیں۔