پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے مزید 2 ارب روپے سیلاب زدگان ریلیف کیلئے جاری کر دیئے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ نے فنڈز ریلیف اور معاوضے کی مد میں جاری کئے ہیں، سیلاب زدگان کیلئے اب تک کل 6.5 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر اس رقم کا اجراء 10 دنوں کی محدود مدت میں ہوا ہے۔
مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ مزید فنڈز آنے والوں دنوں میں وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی منظوری سے جاری کئے جائیں گے، یہ صوبائی حکومت کی بہترین گورننس اور پختہ مالی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔