سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ میں طوفانی بارش سے 11 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیالکوٹ میں 335 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، رنگ پورہ، شہباب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک، پریم نگر سمیت متعدد علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔
— Maham Awan (@awanmaham_) August 26, 2025
محکمہ موسمیات کے مطابق دو سے چار گھنٹے مزید بارش جاری رہنے کا امکان ہے، نالہ ڈیک میں تغیانی سے متعدد دیہات زیر آب آگئے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ دیہاتوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ضلع سیالکوٹ میں مسلسل بارش اور ممکنہ سیلابی صورتحال کی نگرانی کیلئے وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین ہنگامی دورے پر سیالکوٹ روانہ ہوگئے۔
— Tariq Qasmi طارق قاسمی (@TariqQasmi10) August 26, 2025
بلال یاسین کو ڈی سی سیالکوٹ ، ایم ڈی واسا، پی ڈی ایم اے، ریسکیو اور دیگر محکموں کے افسران بریفنگ دیں گے۔
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام محکموں کی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ بھی لیں گے۔
— Saif rajpoot (@Saifrajpoot90) August 26, 2025