لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے دریائے راوی پر قائم تھین ڈیم کے تمام گیٹس کھول دیئے، پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا۔
کوٹ نیناں سے پاکستانی حدود میں 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک پانی دریائے راوی میں داخل ہو رہا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں کوٹ نیناں کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہو گا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں جسڑ، شاہدرہ اور ہیڈ بلوکی سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب گزرے گا۔
کمشنر نے لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب اور شاہدرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
جسڑ کے مقام پر 1 لاکھ 42 ہزار کیوسک پانی مسلسل دریائے راوی میں داخل ہو رہا ہے، دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 56 ہزار کیوسک ہے۔