سٹاک ہوم: (دنیا نیوز) پاکستان اور سویڈن نے پارلیمانی رابطوں کے فروغ اور پارلیمانی دوستی گروپ کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی سے سویڈش پارلیمنٹ کے رکن، کرسچن ڈیموکریٹس پارٹی کے رہنما اور خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن یوسف آیدن نے ملاقات کی۔
اس موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد ایک نیا پاکستان جنم لے چکا ہے، معرکہ حق کی فتح نے اندرون و بیرون ملک ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے سویڈن میں پاکستان کے سفیر بلال حئی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب اور سویڈن میں مقیم پاکستانیوں سے گفتگو بھی کی۔
عرفان صدیقی کی ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کے پانچ روزہ دورے کے دوران سفارتی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں۔
سویڈن کے ایک روزہ دورے کے بعد سینیٹر صدیقی ناروے کے دارالحکومت اوسلو روانہ ہوگئے۔
ڈینش پاکستانی بزنس کونسل کی دعوت پر سینیٹر عرفان صدیقی 29 اگست کو پاکستان اور سویڈن کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔