سیالکوٹ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نالہ ایک کا ہنگامی دورہ کیا۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نشیبی علاقوں میں پانی کے بہاؤ اور خطرات کا جائزہ لیا، وزیر دفاع نے نکاسی آب کے نظام کا خود مشاہدہ کیا۔
خواجہ آصف نے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی، انہون نے کہا کہ عوام کو جانی و مالی نقصان سے بچانا اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔