گجرات : دریائے چناب کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل، دو بچے ڈوب کر جاں بحق

Published On 27 August,2025 05:42 pm

گجرات :(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع گجرات میں دریائے چناب کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ، تیسرے کو بچا لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دریائے چناب کا شہباز پور کے مقام پر بند ٹوٹ گیا، جس سے پانی اطراف کی آبادیوں میں داخل ہوا، جس کی زد میں تین بچے آگئے ۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ دو بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جب کہ تیسرے کو بچا لیا گیا ، مرنے والے والوں میں دو کزن 13 سالہ عبدالرؤف ،12سالہ سمیع اللہ شامل ہیں۔

دوسری جانب سیلابی پانی میں 100 افراد کم و بیش بدستور پھنسے ہوئے ہیں جب کہ امدادی ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں بچوں کی لاشیں نکالیں۔