رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

Published On 27 August,2025 05:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق رہنما تحریک انصاف جنید اکبر نے اپنا استعفیٰ چیف وہیپ عامر ڈوگر کو ارسال کر دیا ہے۔

جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سٹاف سے الوادعی ملاقات بھی کی، جنید اکبر نے اپنے سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق عامر ڈوگر تمام اراکین کے استعفے لے کر سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی ثناءاللہ مستی خیل نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ثناء اللہ مستی خیل نے کہا تھا کہ پارٹی ارکان میٹنگ کر کے پی اے سی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کریں گے، چیئرمین پی اے سی جنید اکبر ابھی میٹنگ میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کریں گے، پی ٹی آئی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔