بانی نے کہا پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے فوری مستعفی ہوجائے: علیمہ خان

Published On 26 August,2025 05:47 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے فوری مستعفی ہوجائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے ضمنی الیکشن سے متعلق بیرسٹر گوہر، علی ظفر کو ہدایات دیں، بانی نے کہا ہے سیاسی کمیٹی اپنا فیصلہ کر کے کل میرے پاس آئے۔

انہوں نے کہا کہ بانی نے سیاسی کمیٹی کو ضمنی الیکشن سے متعلق آج رات مشاورت کرنے کا کہا ہے، بانی نے سیاسی کمیٹی کو ضمنی الیکشن سے متعلق آج رات مشاورت کرنے کا کہا ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک، ایک آنکھ میں تھوڑا سا مسئلہ ہے، ہم چاہتے ہیں آنکھ کے سپیشلسٹ بانی کو جیل جا کرچیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا ان کو پڑھنے کیلئے ایک اخبار بھی دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی ہمیشہ مشاورت کرتے ہیں، بشریٰ بی بی کی صحت اب بہتر ہے، آج جیل میں بڑا اچھا ماحول تھا، آج ہم نے تین سے 4 گھنٹے اکٹھے گزارے ہیں۔