راول ڈیم کا لیول 1751.70 فٹ پر پہنچ چکا، سپل ویز کھولنے کا فیصلہ

Published On 01 September,2025 10:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) راول ڈیم میں پانی کا لیول انتہائی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق راول ڈیم کا لیول 1751.70 فٹ پر پہنچ چکا ہے، راول ڈیم کے سپل ویز 2 ستمبر (منگل) کو صبح 7 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا، کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکین محتاط رہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق عوام سے التماس ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کریں۔