اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔
پی ٹی آئی ممبران اسمبلی سیشن کا بائیکاٹ کر کے باہر چلے گئے، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے شدید نعرے بھی لگائے۔
اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر اجلاس کا بائیکاٹ کر کے پارلیمنٹ سے باہر نکل گئے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں ہمارا حق چھینا گیا ہے اس لیے عوامی اسمبلی لگائی ہے۔