راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی 2 سالہ میڈیکل رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی۔
اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی علیمہ خان کی درخواست پر سماعت کی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کی دو سال کی میڈیکل رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو دانتوں، کان، ناک، گلے کے مسائل سمیت کئی طبی شکایات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں اور ہڈیوں کے مسائل کی بھی شکایات ہیں، ماہرین امراض چشم، آرتھوپیڈک سرجنز، ای این ٹی ماہرین نے متعدد بار معائنہ اور علاج کیا۔
بانی پی ٹی آئی کا کولیسٹرول کی سطح بڑھنے پر علاج جاری ہے، تمام تجویز کردہ علاج اور ادویات بروقت فراہم کی جاتی ہیں۔