شاہ ریز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل پر جیل منتقل

Published On 30 August,2025 12:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان کے بھانجے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

لاہور انسداد دہشتگری عدالت کے جج منظر علی گل جناح ہاؤس کیس پر سماعت کی، عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

پولیس نے اٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا، تھانہ سرور روڈ ہولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

پچھلی پیشی پر  علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو کل 8 مقدمات میں ضمانت ملی، اس کے جواب میں یہ کل میرے گھر آئے اور بیٹے کو اٹھا کر لے گئے، آج میرے بیٹے کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ پر بھی جناح ہائوس حملہ کا کیس ہے۔