راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے وکلاء رہنماؤں اور فیملی کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جیل حکام بھیجی گئی 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، احمد اویس اور نیازاللہ نیازی کا نام شامل ہے۔
نعیم پنجوتھہ، ظہیر عباس اور عاقل خان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے، وکلا رہنما منگل کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات کا بھی دن ہے، علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خانم بھی اڈیالہ جیل آئیں گی۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئے گی۔