اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔
عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری کو سماعت ملتوی ہونے سے مطلع کر دیا، کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کرنا تھی۔
عدالتی عملے کے مطابق کیس کی سماعت 5 ستمبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس ٹو کی آخری سماعت 26 اگست کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی جبکہ 27 اور 30 اگست کی تاریخ پر کیس بغیر سماعت ملتوی کر دیا گیا تھا۔