دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال

Published On 03 September,2025 05:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال سامنے آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 93 ہزار 5 سو 83 کیوسک ریکارڈ کیا گیا

دریائے راوی میں ہیڈ خانکی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 21 ہزار 2 سو 70 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 82 ہزار 140 کیوسک، ہیڈ بلوکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 14 ہزار 790کیوسک ہے۔

دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 61 ہزار 280 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کے مقام اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 25 ہزار 566 کیوسک ، ہیڈ تریموں کے مقام ہر اونچے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 16 ہزار 509 کیوسیک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 69 ہزار 501 کیوسک ہیڈ اسلام کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 727 کیوسک ہے۔

دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 69 ہزار 649 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔