سیلاب سے کتنی فصلیں تباہ ہوئیں؟ دنیا نیوز تحقیقات کے بعد اہم حقائق سامنے لے آیا

Published On 03 September,2025 05:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سیلاب سے کتنی فصلیں تباہ ہوئیں؟ دنیا نیوز تحقیقات کے بعد اہم حقائق سامنے لے آیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے 13 لاکھ 26 ہزار ایکڑ سے زائد فصلیں تباہ ہوئیں، بہاولپور ڈویژن میں 1 لاکھ 45 ہزار 432 ایکڑ فصلیں متاثر، ڈی جی خان ڈویژن میں 49 ہزار 165 ایکڑ زرعی رقبہ ڈوبا۔

ملتان ڈویژن میں 58 ہزار 439 ایکڑ فصلیں زیرِ آب آئیں، ساہیوال ڈویژن میں 1 لاکھ 37 ہزار 79 ایکڑ رقبہ متاثر، فیصل آباد ڈویژن سب سے زیادہ 3 لاکھ 23 ہزار 215 ایکڑ زیرِ آب آیا۔

رپورٹ کے مطابق سرگودھا ڈویژن میں 12 ہزار 73 ایکڑ کھڑی فصلیں متاثر، لاہور ڈویژن میں 99 ہزار 421 ایکڑ فصلیں تباہی کا شکار ہوئیں۔

گوجرانوالہ ڈویژن میں 2 لاکھ 62 ہزار 862 ایکڑ رقبہ زیرِ سیلاب آیا، گجرات ڈویژن میں 2 لاکھ 38 ہزار 416 ایکڑ فصلیں برباد ہوئیں۔

زرعی ماہرین کے مطابق پنجاب میں فصلوں کا بڑا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، سیلابی ریلوں سے کپاس، دھان، گنے اور چارے کی فصلیں شدید متاثر ہوئیں۔

پنجاب کی غذائی خودکفالت کے لیے بڑا خطرہ پیدا ہوگیا، کسان اپنی کھڑی فصلیں پانی میں ڈوبتے دیکھ کر دہائیاں دینے لگے، زرعی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان، بحالی کے لیے حکومتی اقدامات ناگزیر ہیں۔