گجرات: (دنیا نیوز) گجرات میں 456 ملی میٹر بارش سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
دریائے چناب کے ساتھ ساتھ برساتی نالے بپھر گئے، نالہ بھنڈر، نالہ بھمبر، دواڑہ جلالپور جٹاں سمیت 6 برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔
برساتی نالوں میں طغیانی سے درجنوں دیہات زیرآب آگئے، درجنوں دیہاتوں میں پانی داخل ہونے پر لوگ نقل مکانی کرنے لگے۔
اربن فلڈ نگ کے باعث شہری علاقوں میں 4، 4 فٹ سے زاءد پانی جمع ہو گیا، گھروں ، دکانوں میں قیمتی سامان تباہ ہو گیا۔