صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس، سفاری زو کے ماسٹر پلان کیلئے 7 ارب روپے منظور

Published On 05 September,2025 05:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 11 ارب 69 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظور دے دی گئی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی، سفاری زو کے ماسٹر پلان کے لیے 7 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

راہوالی انٹرچینج گوجرانوالہ کی تعمیر کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے 3 کروڑ روپے، موٹروے سے پنجاب کے جنوبی علاقوں لیہ اور بھکر تک ایکسپریس وے کی تعمیر کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے 4 کروڑ روپے منظور کئے گئے۔

جیلوں میں اصلاحی سہولیات کی فراہمی اور ری ویمپنگ پروگرام (MRP ) کے لیے 2 ارب 40 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

والڈ سٹی میں بھاٹی گیٹ سے کتاری حاجی اللہ بخش میں اربن ری ہیبلی ٹیشن اینڈ انفراسٹرکچر پروجیکٹ پیکیج ون کے لیے 64 کروڑ روپے منظور کئے گئے۔

فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 25 ویں اجلاس میں دی گئی، اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی، ممبران پی این ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران نے شرکت کی۔