لاہور: (دنیا نیوز) 6 ستمبر پاکستان کی جرات ،بہادری اور عزم کی علامت ہے۔
عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابل فخر دن ہے، 6 ستمبر 1965ء کو ازلی دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں وطن عزیز پر حملہ کیا، سترہ روزہ جنگ میں افواج پاکستان نے ازلی دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔
پاک افواج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا، لاہور، سیالکوٹ اور قصور کے محاذوں پر بھارت کو ناکوں چنے چبوائے، پاکستان آرمی نے دشمن کو روکا اور پسپا ہونے پر مجبور کیا، چونڈہ محاذ کو بھارتی ٹینکوں کا قبرستان بنادیا گیا۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، ایم ایم عالم کے کارنامے آج بھی تاریخ کے سنہرے باب ہیں، پاک بحریہ نے بھی سمندری محاذ پر دشمن کو بھر پور جواب دیا۔
وطن کی مٹی کے دفاع میں جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔