دفاع وطن ہی بقائے وطن کا ضامن، پوری قوم کا پاک فوج کو سلام پیش

Published On 06 September,2025 01:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) دفاع وطن ہی بقائے وطن کا ضامن، یوم دفاع پر پوری قوم نے پاک فوج کو سلام پیش کیا۔

ملک بھر میں شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد میں پر وقار تقریب ہوئی، طلبا اور اساتذہ نے شہدا اور غازیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، جنوبی وزیرستان میں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تقاریب ہوئی۔

طلبا کیلئے ’’ایک دن پاک آرمی کے ساتھ‘‘ جیسا خصوصی پروگرام پیش کیا گیا، چھوٹے بڑے ہتھیاروں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، طلبا و طالبات نے ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلو پیش کئے۔

پشاور کے سکولوں میں بھی رنگا رنگ تقاریب ہوئیں، طلبہ نے پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو خوب سراہا۔