اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دہشت گردی میں ملوث صہیب بلوچ عرف امیر بخش سے متعلق بلوچ تنظیموں نے متضاد دعوے کر دیے۔
ایک جانب کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے کارکن صہیب بلوچ کی ہلاکت کو قربانی قرار دیتے ہوئے اسے خراجِ تحسین پیش کیا ہے تو دوسری طرف بلوچ نیشنل موومنٹ اور سوشلسٹ حلقوں نے صہیب بلوچ کی گمشدگی اور اس کے بعد کے حالات پر تشویش ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ صہیب بلوچ کو ایک تصویر میں سماجی کارکن ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے ساتھ کھڑا دیکھا گیا تھا، ماضی میں جب پولیس نے صہیب بلوچ کو گرفتار کیا تھا تو ماہرنگ بلوچ نے اس کی رہائی کے لیے بھرپور احتجاج کیا تھا۔
اس احتجاج کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جب تک صہیب بلوچ کو رہا نہیں کیا جاتا، وہ مظاہرہ ختم نہیں کریں گی۔
صہیب بلوچ کے معاملے نے ایک بار پھر ان متضاد دعوؤں کو اجاگر کر دیا ہے جو مختلف گروہ اپنے سیاسی و عسکری بیانیے کے تحت کرتے ہیں۔