دہشتگردوں کو ناراض بلوچوں کا نام دینا درست نہیں: سرفراز بگٹی

Published On 06 September,2025 01:44 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردوں کو ناراض بلوچوں کا نام دینا درست نہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کو دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا، ہمارا مقصد عوام کی جانیں بچانا ہے۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ زیارت میں کرفیو نافذ کا مقصد مزید نقصان سے بچانا تھا، مغوی ڈپٹی کمشنر کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔