احتجاج کرنا ہر شہری کا حق، لیکن کوئی ہمیں بلیک میل نہیں کر سکتا: سرفراز بگٹی

Published On 28 August,2025 07:34 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے لیکن کوئی ہمیں بلیک میل نہیں کر سکتا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گا، محکموں میں اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے، جن کو ریفارمز سے کوئی مسئلہ ہے تو ان کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہسپتالوں سے کرپشن ختم کر رہے ہیں، ڈاکٹروں کے مسائل بھی دور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ کھڑا ہوں، میرے لیے بلوچستان کے لوگ اہم ہیں، بلوچستان میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔